ہمارا سندھ

رشید وگن روڈ لاڑکانہ پر ٹرک اور موٹرسائیکل میں ٹکر سے 3 زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

لاڑکانہ: لاڑکانہ رشید وگن روڈ پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں برکت ابڑو، محرم ابڑو اور علی جان ابڑو شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے لاڑکانہ ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث

تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن لینے والی طالبہ سے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی ملاقات، انعام سے نوازا

طالبہ کی جانب سے تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ ، میرپور ماتھیلو: ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد نے ڈہرکی میں منعقد ہونے والے پانچویں سالانہ بین المدارس گرلز تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میرپور ماتھیلو کی طالبہ ایمان زہرا کو اپنے

 معروف سرجن ڈاکٹر شاہ نواز لغاری اور ڈاکٹر اسعد لغاری کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد

معروف سرجن ڈاکٹر شاہ نواز لغاری اور ڈاکٹر اسعد لغاری کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد ڈسٹرکٹ پریس کلب سانگھڑ کے صدر محمد اشفاق بھٹی، سینئر نائب صدر صغیر احمد راجپوت، جنرل سیکریٹری محمد امین شاہ، سابق سیکریٹری ظفر علی لودھی اور عاطف علی آرائیں نے معروف سرجن ڈاکٹر شاہ نواز لغاری اور ان کے بھتیجے

نیشنل سائنسی میلہ اسلام آباد میں تیسری پوزیشن لینے پر طلب المولی اسکول میمن کنری میں جشن

کنری: کنری گورنمنٹ طلب المولیٰ ہائی اسکول میمن کنری نے نیشنل سائنسی میلہ تیسری پوزیشن حاصل کرلی،حصہ لینے والے طالبعلوں اور اساتذہ کے اعزاز میں پروقار تقریب پھولوں کی مالا اورثقافتی تحائف پیش کئے گئے تعارفی اسناد سے نوازہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کنری گورنمنٹ طلب المولیٰ ہائی اسکول میمن کنری نے اسلام آباد میں

پرائمری اساتذہ کا سروس اسٹرکچر نوٹیفکیشن فوری جاری نہ کرنے پر پ ٹ الف لاڑکانہ کا تاریخی دھرنے کا اعلان

سندھ کے پرائمری اساتذہ کے سروس اسٹرکچر کا نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے، بصورت دیگر تاریخی احتجاجی ریلی اور دھرنا دیا جائے گا: عبدالفتاح عباسی لاڑکانہ: آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (پ ٹ الف) ڈویژن لاڑکانہ کے صدر عبدالفتاح عباسی نے کہا ہے کہ سندھ کے پرائمری اساتذہ کے مجموعی مسائل کے حل اور

مالنھور کانجی، سوبھارو شاہ اور تھر کے دیگر دیہات میں بچیوں کی تعلیم پر سماجی شخصیات کا اظہار مسرت

مٹھی: تھر میں بچیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم سوشل کوآپریشن انیشی ایٹو کی کوآرڈینیٹر میڈم سعدیہ شکیل، وکیل غلام فرید سیال، صحافی نند لال لوہانو اور دیگر نے مختلف دیہات مالنھور کانجی، سوڀارو شاہ، مچھائو اور گاؤں کھارسر ترائی کا دورہ کیا، جہاں بچیوں کی جاری تعلیم کا جائزہ لیا

چوری رکشہ واپس نہ ملنے پر یار محمد کالونی کے محنت کش کا لاڑکانہ پریس کلب میں احتجاج

لاڑکانہ: لاڑکانہ شہر کی یار محمد کالونی کے رہائشی محنت کش نوجوان نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ مبینہ طور پر چوری ہونے والی چنگچی رکشہ واپس نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر احتجاج کرنے والے محنت کش نوجوان ماجد علی سولنگی نے اپنے بچوں ہیر، سمیر

شہداد کوٹ نبی شاہ کے مکین فیض مستوئی کی لاڑکانہ پریس کلب میں زمین واگذار کروانے کی اپیل

لاڑکانہ: شہدادکوٹ کے گاؤں نبی شاہ کے رہائشی بزرگ دیہاتی فیض محمد مستوئی نے اپنے بھانجے محمد عمر مستوئی کے ہمراہ لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شہدادکوٹ کی دیہہ صفدار میں ان کے آباؤ اجداد کے نام پر 200 جریب زرعی زمین موجود ہے، جس کا مکمل

پیپلزیوتھ سندھ کے نومنتخب عہدیداران کی گڑھی خدابخش میں شہدا کے مزارات پر حاضری

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی سپاف ضلع لاڑکانہ کے صدر عبدالرحمان موریو کی جانب سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے نومنتخب صوبائی صدر منصور احمد شاہانی، جنرل سیکریٹری لالا مراد خان اور انفارمیشن سیکریٹری شہریار بھگت کی لاڑکانہ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے قافلے کی صورت میں

مٹھی: ممتا پروگرام کے تحت بچے اور ماں کی صحت کیلئے ایک ہزار روزہ مالی امداد میں پیشرفت

مٹھی: ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی کی ہدایات پر غذائی قلت اور ممتا پروگرام سے متعلق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے آج کانفرنس ہال مٹھی میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون تھرپارکر ہاشم مسعود نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہاشم مسعود نے

کنری میں مصروف ترین تجارتی مراکز میں پٹاخوں کے گودام، شہریوں کی زندگیاں داو پر

کنری میں فٹاکوں کے مبینہ غیر قانونی گودام قائم! خالد کالونی سے شاہی بازار تک آتش گیر سامان ذخیرہ ہونے کی اطلاعات، انتظامیہ کی خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے کنری: کنری شہر میں مبینہ طور پر بغیر لائسنس اور اجازت نامے کے فٹاکوں کا ذخیرہ کرنے اور کاروبار جاری رکھنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،

بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے پائلٹ ہائی اسکول لاڑکانہ سے "کشمیر بنے گا پاکستان” ریلی

لاڑکانہ: یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر بھارتی تسلط کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے لاڑکانہ میں ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ ریلی نکالی گئی، جس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ سماجی بہبود، پولیس، محکمہ تعلیم، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز پائلٹ ہائی اسکول لاڑکانہ سے

لاڑکانہ یونیورسٹی ٹیچرز ‘ٹال’ کا مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان

لاڑکانہ: دی یونیورسٹی آف لاڑکانہ ٹیچرز ایسوسی ایشن (ٹال) نے وائس چانسلر پر فاپواسا سندھ چیپٹر کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی اور اساتذہ کے ساتھ ناانصافی کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں صدر

لاڑکانہ اللہ آباد میں LPG کی من مانی قیمت وصول کرنے کیخلاف رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاج

لاڑکانہ: لاڑکانہ شہر کے علاقے اللہ آباد میں مائع پٹرولیم گیس کی قیمتوں میں اضافے اور مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر گیس فروخت کرنے کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر احتجاج کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں گلزار علی، احمد خان

کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بوائز ہائی اسکول مٹھی سے کشمیر چوک ریلی کا انعقاد

مٹھی: ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی کی ہدایات پر کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آج گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مٹھی سے کشمیر چوک مٹھی تک ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا. جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو تھرپارکر عمیر اشرف، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری تھرپارکر شمس الدین راٹھوڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سماجی

وزیر امورِ نوجوانان سندھ نے پی پی ایچ آئی کے مرکزِ صحت سانگھڑی کی تعمیر کا افتتاح کر دیا

پی پی ایچ آئی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے ، صوبائی وزیر محمد بخش مہر میرپورماتھیلو: سندھ صوبائی وزیر زراعت، انسدادِ بدعنوانی، کھیل و امورِ نوجوانان سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے پی پی ایچ آئی کی جانب سے بنیادی مرکزِ صحت سانگھڑی کی نئی عمارت کی تعمیر کا

گھوٹکی: بھارتی مظالم کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں

  ضلع گھوٹکی میں یوم سیاہ کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں میرپور ماتھیلو: ملک بھر کی طرح ضلع گھوٹکی میں بھی مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے اور کشمیری عوام پر جاری ظلم و بربریت کے خلاف یومِ سیاہ منایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ گھوٹکی کے زیرِ اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں

قمبر رانوتی کی مکین خاتون کے الزامات کے جواب میں شوہر کا لاڑکانہ پریس کلب پر احتجاج

لاڑکانہ میں میاں بیوی کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا، دونوں فریقین پریس کلب پہنچ گئے لاڑکانہ: لاڑکانہ میں گھریلو تنازعہ نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ قمبر تعلقہ کے گاؤں رانوتی کی رہائشی خاتون کی جانب سے شوہر کے خلاف بچوں سمیت احتجاج کے بعد اب اس کے شوہر نے بھی جوابی احتجاج

لاڑکانہ مراد واہن سے اغوا لڑکی بازیاب، عدالت میں بیان کے بعد ورثاء کے حوالے

لاڑکانہ: لاڑکانہ پولیس نے پنجاب میں کارروائی کرتے ہوئے اغواء کی گئی دو لڑکیوں میں سے ایک لڑکی انجم جتوئی کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے، دڑی تھانے کی پولیس نے پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے مراد واہن سے اغواء ہونے والی 18 سالہ انجم جتوئی کو بازیاب کرکے ملزم سرفراز

سکھر پولیس مقابلہ جعلی، میرے بھائی کو قتل کیا گیا، ڈکیتی الزام جھوٹ ہے، ایڈوکیٹ فیاض شیخ

لاڑکانہ: سکھر ائیرپورٹ تھانے کی حدود میں 22 اکتوبر کو مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے لاڑکانہ کے ندیم شیخ کے بھائی ایڈووکیٹ فیاض شیخ نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقابلے کو جعلی قرار دے دیا، کہا کہ 23 ستمبر کو درزی کا کام کرنے والے میرے محنت کش