کنری میں فٹاکوں کے مبینہ غیر قانونی گودام قائم!
خالد کالونی سے شاہی بازار تک آتش گیر سامان ذخیرہ ہونے کی اطلاعات، انتظامیہ کی خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے
کنری: کنری شہر میں مبینہ طور پر بغیر لائسنس اور اجازت نامے کے فٹاکوں کا ذخیرہ کرنے اور کاروبار جاری رکھنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے

ذرائع کے مطابق راجا نامی شخص کی جانب سے خالد کالونی، بوسٹا کے علاقے میں

مبینہ طور پر فٹاکوں کا گودام قائم کرکے بڑی مقدار میں سامان ذخیرہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شاہی بازار میں کرشن ہوتومل کے بیٹے کی جانب سے بھی

مبینہ طور پر سرعام فٹاکوں کا کاروبار کرنے اور بڑی مقدار میں پٹاخے ذخیرہ کرنے کی اطلاعات ہیں

مقامی شہریوں کے مطابق اگر ان مقامات پر حفاظتی انتظامات موجود نہ ہوئے اور کسی بھی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی تو گنجان آبادی اور مصروف بازار میں بڑا حادثہ پیش آنے کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے، جس سے انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے

اہم سوال یہ ہے کہ متعلقہ انتظامیہ اور کنری پولیس ان مبینہ گوداموں اور فٹاکوں کے ذخیرے کی جانچ کیوں نہیں کر رہی کیا متعلقہ افراد کے پاس ضروری لائسنس، اجازت نامے اور حفاظتی انتظامات موجود ہیں؟ اگر اجازت نامے موجود نہیں تو ان کے خلاف کارروائی کب عمل میں لائی جائے گی

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ عمرکوٹ، ایس ایس پی عمرکوٹ اور کنری پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، مبینہ گوداموں کی جانچ کی جائے، اجازت ناموں اور حفاظتی انتظامات کی تصدیق کی جائے اور قانون کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر کارروائی کی جائے
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ کسی بڑے حادثے کا انتظار کرنے کے بجائے بروقت اقدامات کیے جائیں تاکہ انسانی جانوں اور املاک کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔


