بین الاقوامی

امریکا کا ایران سے رابطہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران سے رابطے کی کوشش پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں رواں ہفتے ہونے والا اضافہ جزوی طور پر واپس آگیا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے ایران کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ

اسرائیلی پارلیمان میں طاقت کے توازن کا اہم عنصر عرب اتحاد کیا ہے؟

اسرائیل میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے لیکن وزارت عظمیٰ حاصل کرنے کے خواہشمند دونوں بڑے سیاسی اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ حالیہ انتخابات میں ٹرن آؤٹ ریکارڈ 77 فیصد سے زیادہ رہا، تاہم اس کے باوجود ایک ڈرامائی سیاسی تعطل کی پیش گوئی وسیع پیمانے پر کی جا رہی

اسرائیلی عرب جماعتوں کا حکومت کا حصہ بنے بغیر اپوزیشن کی نئی حکومت کی حمایت کا فیصلہ

اسرائیل میں انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے، جہاں عرب جماعتوں نے نئی اپوزیشن حکومت کی حمایت کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ حکومتی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گی۔ عرب جماعتوں نے 19 نشستیں حاصل کی ہیں اور ان کی

بنگلادیش: مظاہرین کے قتل کے مقدمے میں شیخ حسینہ کے قریبی ساتھی کو سزائے موت

بنگلادیش میں عوامی لیگ کے جوائنٹ جنرل سیکریٹری محبوب العالم حنیف کو جولائی 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران کُشتیہ میں چھ افراد کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ اسی مقدمے میں عوامی لیگ کے تین دیگر رہنماؤں کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے

اسرائیلی وزیر کا عرب جماعتوں کے رہنماؤں کی گرفتاری کا مطالبہ، قطر سے فنڈنگ کا الزام

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر نے عرب سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے داخلی سلامتی کے ادارے شِن بیت پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں فوری کارروائی کرے۔ غیر ملکی خبر رساں ویب سائٹ کی رپورٹ

یوکرین کے ماسکو پر ڈرون حملے، روس کی خارکیف پر بمباری

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے جمعرات کو ٹیلی گرام پر بتایا کہ روس نے رات کے دوران ماسکو کی جانب آنے والے 613 ڈرونز میں سے بیشتر کو مار گرایا۔ دریں اثنا، روس نے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک تعلیمی ادارے کو نقصان پہنچا۔ شہر

اے آئی کے اثرات: نیدرلینڈز کا 25 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہ

نیدرلینڈز کی حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 25 ہزار سرکاری ملازمیتں ختم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ مصنوعی ذہانت نے دنیا بھر میں کام کرنے کے طریقوں کو تیزی سے تبدیل کیا ہے۔ تعلیم، طب، صنعت، کاروبار اور سرکاری اداروں میں اس

بنگلہ دیش میں عوامی لیگ پر پابندی کے خلاف شیخ حسینہ اقوام متحدہ پہنچ گئیں

بنگلہ دیش میں نئی حکومت کے قیام کے باوجود سابق حکمراں جماعت عوامی لیگ کی سیاسی واپسی کا راستہ بند ہے لیکن اب بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کو انتخابات سے باہر رکھنے کا معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا ہے۔ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین سے

ون چائنا پالیسی کے تحت پاکستان کی تائیوانی فضائی کمپنیوں پر فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی

پاکستان نے بیجنگ کی ون چائنا پالیسی کی حمایت میں تائیوان کی فضائی کمپنیوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔ بلومبرگ نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جو کسی ملک نے کیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلومبرگ نیوز کو بتایا کہ پاکستان کا شعبہ ہوا

یورپ میں جین زی کے احتجاج کیوں پھیل رہے ہیں؟ نوجوانوں کے شکوے کیا ہیں؟

یورپ میں جنریشن زی کے نوجوان مہنگائی، بے روزگاری، تعلیمی اداروں کی خراب صورت حال، بدعنوانی اور رہائش کے بڑھتے اخراجات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مسائل کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے، جب کہ سربیا میں طلبہ کی قیادت میں چلنے والی تحریک نے انتخابی سیاست

جنگ بندی کے لیے ثالثی کی تازہ تجاویز ناقابلِ قبول ہیں، ایرانی عہدیدار

قطری ثالثوں نے ایران کو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے ایک نئے مسودۂ معاہدے کی تجویز پیش کی ہے۔ مذاکرات سے آگاہ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی، تاہم ایک سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ دوحہ نے صرف ایسی ناقابلِ قبول تجاویز پیش کی ہیں جو باضابطہ پیشکش

حوثیوں کا سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر میزائل حملے کا دعویٰ

یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری راس تنورہ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ کر دیا، جبکہ ریفائنری کمپلیکس میں آگ لگنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ حملے کے بعد خطے میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے اور وسیع تر علاقائی جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

مکّہ معاہدے کے رکن ممالک کا دورۂِ ایران اور ڈالروں سے بھرا سعودی طیارہ: اسرائیلی اخبار کا بڑا دعویٰ

اسرائیل کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے تہران کا دورہ اس لیے کیا ہے تاکہ یمن کے حوثی باغیوں کے ساتھ جاری جنگ کو رقم دے کر بند کرایا جاسکے۔ اسرائیلی اخبار ’اسرائیل ہایوم’ میں خلیجی خطے کے سفارتی ذرائع کے حوالے سے

ایتھوپیا کے شورش زدہ علاقے میں حملے، 60 افراد ہلاک

ایتھوپیا کے شورش زدہ علاقے اورومیا میں گزشتہ ہفتے دو الگ الگ حملوں میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایتھوپین آرتھوڈوکس چرچ کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد مسیحی تھے۔ چرچ حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ افراد کی موت کیسے ہوئی یا حملوں کے پیچھے

نیتن یاہو کی جنگی پالیسیوں پر فیصلہ، اسرائیلی ووٹرز کا نصف صدی میں تیز ترین ٹرن آؤٹ

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جنگی پالیسیوں پر فیصلہ دینے کے لیے منگل کو ووٹرز تقریباً نصف صدی کے دوران تیز ترین رفتار سے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچے۔ ووٹرز نے اس انتخاب کو ملکی تاریخ کا اہم ترین الیکشن قرار دیا۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد ہونے والے پہلے انتخابات کے موقع پر پولنگ

مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک سے مذاکرات کے بعد ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ کی سپریم لیڈر سے ملاقات

ایران کی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے منگل کے روز سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے، جو مارچ میں اپنے والد کے قتل کے بعد ان کی جانشینی سنبھالنے کے بعد سے عوامی سطح پر نظر نہیں آئے۔ یہ ملاقات پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے نمائندوں سے

نوبیل امن انعام نہ ملنے پر ٹرمپ آپے سے باہر، ناروے کے خلاف سخت زبان کا استعمال

دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ امریکا کے تعلقات میں امیگریشن پالیسی ایک اہم موضوع رہا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی کئی ممالک کے بارے میں سخت بیانات دے چکے ہیں۔ اب انہوں نے ناروے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس کی وجہ انہیں نوبیل امن انعام نہ

مصر کی سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف فوجی مدد فراہم کرنے کی منظوری

یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں شدت آنے کے بعد مصر کی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کے دفاع کے لیے فوجی مدد فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں مصر مشرقِ وسطیٰ کے پھیلتے ہوئے تنازع میں براہِ راست شامل ہوسکتا ہے تاہم مصری

راہول گاندھی کو ہتک عزت کے مقدمے میں بری کردیا گیا، بھارتی میڈیا

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو مقامی عدالت نے ہتک عزت کے مقدمے میں بری کر دیا ہے۔ پیر کو ٹی وی چینلز کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب راہول گاندھی متنازع ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کے معاملے میں وزیراعظم نریندر مودی اور چیف الیکشن کمشنر

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے نیتن یاہو پرغداری کے مقدمے کی درخواست دے دی

اسرائیل میں انتخابات سے پہلے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی مشکلات مزید بڑھ گئیں،سابق اسرائیلی وزیر دفاع ایویگڈور لائبرمین نے نیتن یاہو کے خلاف غداری کے مقدمے کی درخواست دائر کردی۔ سابق اسرائیلی وزیر دفاع ایویگڈور لائبرمین نےسوشل میڈیا پر پیغام میں کہاکہ نیتن یاہو انتخابی شکست کےخوف سےاسرائیل کو ایران کےساتھ ایک اور جنگ