تھرپارکار پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار‘ آئس برآمد

شیئر کریں

مٹھی (نیوز ڈیسک) سی آئی اے تھرپارکر کے انچارج مبارک علی راجڑ نے ایس ایس پی تھرپارکر عادل میمن کی ہدایت پر چیکنگ کے دوران کانٹیو کے مقام پر منشیات فروش رزاق شریف نوهڑی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 530 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف 22/2025 کے تحت تھانہ چھاچھرو پر نارکوٹکس ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم عرصے سے چھاچھرو کے علاقے میں چرس اور آئس جیسی خطرناک منشیات فروخت کر رہا تھا، تاہم بعض بااثر سیاسی شخصیات کی مداخلت کے باعث پولیس نے آئس کا مقدمہ درج کرنے کے بجائے صرف چرس کے مقدمے پر اکتفا کر کے جان چھڑا لی۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے