ڈائریکٹر اسپورٹس کراچی کا اسپورٹس آفس بینظیر آباد کا دورہ

شیئر کریں

سانگھڑ(نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر اسپورٹس فار کمشنر کراچی و معروف اسپورٹس شخصیت غلام محمد خان نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس شہید بینظیر آباد میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت سے ملاقات کی اور اسپورٹس سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
اس موقعے پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس کوآرڈینیٹر محمد جاوید ملک بھی موجود تھے۔
غلام محمد خان نے عبدالرحیم راجپوت کو یادگار شیلڈ پیش کی۔
خیر مقدم کرتے ہوئے عبدالرحیم راجپوت نے معزز مہمان کو اجرک، شیلڈ اور آفیشل کیپ کے پرخلوص تحائف پیش کئے۔
اس دوران سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جناب محمد رفیق کی ہدایت پر ڈویژنل جوڈو ایسوسی ایشن شہید بینظیر آباد کے سیکریٹری محمد اکرام ملک بھی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس میں موجود تھے۔

 


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے