
بدین (نیوز ڈیسک) میونسپل کمیٹی بدین کا بجٹ اجلاس چیئرمین سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں تمام منتخب اور مخصوص نشستوں پر منتخب کونسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پیر محمد صالح قریشی نے کی، جبکہ کارروائی وائس چیئرمین علی اکبر میمن نے چلائی۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، بعد ازاں شہداء کے ایصالِ ثواب اور افواجِ پاکستان کے لیے دعا کی گئی۔
2025-26 کے لیے پیش کیا گیا سالانہ بجٹ اکثریتی رائے سے منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین کی جانب سے بدین کے لیے این آئی سی وی ڈی (قومی ادارہ برائے امراض قلب) کے قیام کی قرارداد بھی منظور کی گئی، جبکہ "گرین بدین” منصوبے کی شروعات کا بھی اعلان کیا گیا۔


