مالنھور کانجی، سوبھارو شاہ اور تھر کے دیگر دیہات میں بچیوں کی تعلیم پر سماجی شخصیات کا اظہار مسرت

شیئر کریں

مٹھی: تھر میں بچیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم سوشل کوآپریشن انیشی ایٹو کی کوآرڈینیٹر میڈم سعدیہ شکیل، وکیل غلام فرید سیال، صحافی نند لال لوہانو اور دیگر نے مختلف دیہات مالنھور کانجی، سوڀارو شاہ، مچھائو اور گاؤں کھارسر ترائی کا دورہ کیا، جہاں بچیوں کی جاری تعلیم کا جائزہ لیا اور تعلیمی سرگرمیوں پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفد نے سماجی تنظیم کی جانب سے فراہم کیے گئے کاروبار کا بھی جائزہ لیا۔

خواتین، بچیوں اور دیہاتیوں کے ساتھ آگاہی اجلاس منعقد کیے گئے، جن میں کم عمری میں بچیوں کی شادیوں کی روک تھام، بچیوں کی تعلیم پر بھرپور توجہ دینے، انہیں مکمل تحفظ فراہم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر دیہاتیوں نے ان اقدامات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں فہیم نوہڑی، ستار جوڻيجو، میڈم سہائی اور میڈم یشودا بھی موجود تھیں۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے