سکھر پولیس مقابلہ جعلی، میرے بھائی کو قتل کیا گیا، ڈکیتی الزام جھوٹ ہے، ایڈوکیٹ فیاض شیخ

شیئر کریں

لاڑکانہ: سکھر ائیرپورٹ تھانے کی حدود میں 22 اکتوبر کو مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے لاڑکانہ کے ندیم شیخ کے بھائی ایڈووکیٹ فیاض شیخ نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقابلے کو جعلی قرار دے دیا،

کہا کہ 23 ستمبر کو درزی کا کام کرنے والے میرے محنت کش بھائی کو رتودیرو عدالت سے واپسی پر نامعلوم پولیس اہلکاروں نے اغواء کیا،

رتودیرو تھانے اور عدالت میں درخواست کے باوجود ایس ایچ او امام الدین چانڈیو نے ایف آئی آر درج نہیں کی، 13 اکتوبر کو گھوٹکی اے سیکشن پولیس نے گرفتاری ظاہر کرکے سکھر پولیس کے حوالے کیا،

22 اکتوبر کو ایس ایس پی سکھر کے کہنے پر ائیرپورٹ پولیس نے ریمانڈ کے دوران سینے میں 5 گولیاں مار کر جعلی مقابلے میں قتل کردیا،

پولیس کی جانب سے جاری پیٹرول پمپ ڈکیتی کی ویڈیو جھوٹی ہے اس میں میرا بھائی نہیں، یہ قتل کی سازش ہے، اعلیٰ حکام سے عدالتی تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے