شہداد کوٹ نبی شاہ کے مکین فیض مستوئی کی لاڑکانہ پریس کلب میں زمین واگذار کروانے کی اپیل

شیئر کریں

لاڑکانہ: شہدادکوٹ کے گاؤں نبی شاہ کے رہائشی بزرگ دیہاتی فیض محمد مستوئی نے اپنے بھانجے محمد عمر مستوئی کے ہمراہ لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شہدادکوٹ کی دیہہ صفدار میں ان کے آباؤ اجداد کے نام پر 200 جریب زرعی زمین موجود ہے،

جس کا مکمل ریونیو ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے، تاہم سال 2010 سے علاقے کے بااثر افراد آصف مستوئی، حاجی شعبان، صدر مستوئی، دودو، دلمراد مستوئی اور دیگر نے مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، جبکہ انہیں گاؤں رئیس اعتبار چانڈیو کے رہائشی بااثر شخص جاوید چانڈیو کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد کی جانب سے انہیں زمین کی ملکیت سے دستبردار ہونے کے لیے مختلف اوقات میں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،

جس کے خلاف انہوں نے متعدد بار متعلقہ تھانے میں شکایات درج کرانے کے علاوہ علاقے کے معززین کے سامنے بھی فریاد کی، لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر مذکورہ بااثر افراد اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، زمین سے مبینہ قبضہ ختم کرا کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے