چوری رکشہ واپس نہ ملنے پر یار محمد کالونی کے محنت کش کا لاڑکانہ پریس کلب میں احتجاج

شیئر کریں

لاڑکانہ: لاڑکانہ شہر کی یار محمد کالونی کے رہائشی محنت کش نوجوان نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ مبینہ طور پر چوری ہونے والی چنگچی رکشہ واپس نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر احتجاج کرنے والے محنت کش نوجوان ماجد علی سولنگی نے اپنے بچوں ہیر، سمیر علی اور علی عباس سولنگی کے ہمراہ میڈیا کے سامنے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ تین روز قبل نامعلوم چور ان کے گھر کے سامنے کھڑی چنگچی کے تالے توڑ کر گاڑی چوری کرکے فرار ہوگئے،

جس کی اطلاع انہوں نے متعلقہ ولید تھانے میں بھی دی، تاہم پولیس کی جانب سے تاحال چوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی چوری ہونے والی چنگچی واپس دلوائی گئی ہے،

جس کے باعث وہ گزشتہ تین روز سے بے روزگار ہوکر گھر بیٹھنے پر مجبور ہیں اور ان کے اہل خانہ فاقہ کشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے لاڑکانہ کے ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے، چوری ہونے والی چنگچی رکشہ واپس دلوائی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے.


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے