مختلف شہروں میں آندھی اورطوفان، مختلف حادثات میں14 افرادجاں بحق

شیئر کریں

اسلام آباد، لاہور،پشاور: اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان کے باعث حادثات میں چودہ افراد جاں بحق اور نوے زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان میں آج بھی آندھی اور بارش کا امکان کا امکان ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ سیاہ بادل جم کر برسے۔ موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے جل تھل ایک کر دیا۔ تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔ اولے بھی گرے۔ آب پارہ میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، بارشوں کے باعث راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ادھر لاہور میں آندھی اور طوفان کے بعد بارش ہوئی۔ پورے شہر کی بجلی بند ہوگئی، کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ قذافی اسٹیڈیم کے کئی بوتھ اڑ گئے۔ سرچ لائٹس کے پول گرگئے۔ صورتحال کی وجہ سے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پریکٹس منسوخ کرنا پڑی۔ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی۔ پشاور میں مٹی کا طوفان آیا تو مالا کنڈ، ایبٹ آباد، مردان، چارسدہ اور مانسہرہ میں بادل جم کر برسے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بھی آندھی اور بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ سندھ میں گرمی کی شدت بدستور برقرار رہے گی۔ کراچی میں شام کے وقت ہوائیں چلنے سے گرمی میں معمولی کمی ہونے کی توقع ہے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے