راولپنڈی: معرکہ حق کے دوران وطن کا تحفظ کرتے ہوئے11جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ عام شہریوں پر جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 78 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ مادر وطن پر قربان ہونے والوں میں آرمی کے 6 اور فضائیہ کے 5 اہلکار شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) بھارتی مسلح افواج نے 6 اور 7 مئی 2025 کی شب پاکستان پر بزدلانہ حملے کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کے دوران 7خواتین اور15بچوں سمیت 40 شہری شہید ہوگئے۔۔جبکہ 121 زخمی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 بچے بھی شامل تھے۔ وطن کا تحفظ کرتے ہوئے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ عام شہریوں پر جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 78 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے شہداء میں نائیک عبدالرحمن، لانس نائیک دلاور خان، لانس نائیک اکرام اللہ، نائیک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبراورسپاہی نثارشامل ہیں۔ جبکہ پاک فضائیہ کے شہداء میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب،سینئر ٹیکنیشن نجیب،کارپورل ٹیکنیشن فاروق اورسینئر ٹیکنیشن مبشرشامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء قوم کا فخر ہیں، شہداء کی قربانی جرات، جذبے اور محب الوطنی کی شاندار علامت ہے، ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ اس میں کوئی ابہام نہیں رہناچاہیے کہ قوم جارحیت کے سامنے پرعزم ہے۔ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ آئندہ کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
معرکہ حق، پاک فوج کے11جوانوں جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر




