پیرس : ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی نے 78 ویں کانز فلم فیسٹول میں اپنی خفیہ طور پر شوٹ کی گئی انتقامی فلم جسٹ این ایکسیڈنٹ کے لیے ’’پام ڈی اور‘‘ ایوارڈ جیت لیا۔ 64 سالہ ہدایت کار 15 برس میں پہلی بار کانز فلم فیسٹول میں شرکت کرنے میں کامیاب ہوئے اور جیوری کی صدر جولیٹ بنوشے سے اپنا ایوارڈ وصول کیا۔فیسٹول میں ان کی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ساتھ مرکزی اداکار وحید مبصری سمیت ان کی فلم ٹیم کے کئی افراد نے بھی شرکت کی۔ جسٹ این ایکسیڈنٹ کا مرکزی کردار وحید مبصری نے نبھایا ہے جو مصنوعی ٹانگ والے ایک شخص کو اغوا کر لیتا ہے جو بالکل اس شخص کی طرح لگتا ہے جس نے اسے جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی زندگی برباد کر دی تھی۔
کانز فلم فیسٹول، ’’پام ڈی اور‘‘ایوارڈ ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی کے نام




