لاہور: فن و ادب کا روشن ستارہ، نامور فنکار و مزاح نگار فاروق قیصر المعروف انکل سرگم کو دنیا سے رخصت ہوئے چار برس بیت گئے۔ وہ بلند پایہ مصنف، کالم نگار،ڈائریکٹر، کارٹونسٹ، پروڈیوسر، اسکرپٹ رائٹر، کٹھ پتلی ساز،شاعر، صداکار اور استاد بھی تھے۔ انہوں نے بہت سی مزاحیہ کتابیں بھی لکھیں۔ فاروق قیصر کو بچوں کے ڈرامہ کلیاں میں اپنے کردار انکل سرگم نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ ان کو فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والا یہ فنکار چودہ مئی دو ہزار اکیس کو اپنے مداحوں کو روتا چھوڑ گیا۔
نامور فنکار فاروق قیصر المعروف انکل سرگم کی آج چوتھی برسی




