ملک بھر میں گرمی، سورج آگ برسانے لگا

شیئر کریں

کراچی، حیدرآباد، لاہور: ملک بھر میں گرمی نے پھر زور پکڑ لیا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے جس کے باعث موسم شدید گرم ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے۔ سکھر، دادو، سبی اور تربت میں پارہ پینتالیس ڈگری کو چھو گیا۔ روہڑی، خیرپور، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں چوالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور اور پشاور میں بیالیس، راولپنڈی، اسلام آباد اڑتیس، کراچی اور کوئٹہ میں چھتیس ڈگری رہا۔ ملک کے چند ایک مقامات پر بارش بھی ہوئی۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برستے رہے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے