‘بیٹوں کو نیچا دکھانے کی کوشش میں اپنا مذاق بنوا بیٹھے’: خواجہ آصف کے بیان پر جمائما کا جواب

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے ایک بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ہی بیان سے اپنا مذاق بنوا لیا ہے۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب خواجہ آصف نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

خواجہ آصف نے اس پوسٹ میں لکھا کہ ”مرکزی یہودیوں کی روایت کے مطابق کسی بھی انسان کی یہودی شناخت اس کی ماں کے نسب سے طے ہوتی ہے“۔

خواجہ آصف نے لکھا کہ ”اگر آپ کی ماں یہودی ہے تو آپ بھی یہودی ہیں چاہے آپ کے والد کا مذہب کچھ بھی ہو۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”یہودی روایت میں مادری نسب ایک حیاتیاتی حقیقت ہے جبکہ پدری نسب محض ایک امکان ہوتا ہے۔“

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ نے تسلیم کیا کہ ”خواجہ آصف کا یہ نقطہ بالکل درست ہے، لیکن اسی اصول کی رو سے خود یہودی کمیونٹی انہیں یعنی جمائما کو بھی یہودی تسلیم نہیں کرتی۔“

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”میری والدہ چرچ آف انگلینڈ کی رکن اور پروٹسٹنٹ تھیں اور میرے والد بھی یہودی نہیں تھے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”ہمیشہ کی طرح میرے بیٹوں کو نیچا دکھانے کی کوشش میں پاکستان کے وزیر دفاع نے خود ہی اپنا مذاق بنوا لیا ہے۔“


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے