پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی نئی فلم ’مینگو جٹ‘ کی لانچ تقریب میں ان کا نیا لک سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔
حریم فاروق نےتقریب میں ایپل گرین رنگ کی مختصر سلک کُرتی کے ساتھ بیج اور سی گرین جامہ وار گھیر دار شلوار اور آرگنزا دوپٹہ زیب تن کیا۔
تقریب کی تصاویر اورویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہوئیں تو بعض صارفین نے لباس کی فٹنگ اور اسٹائلنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا،جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ کے وزن پر بھی تبصرے کیے۔
دوسری جانب کئی صارفین حریم فاروق کےدفاع میں سامنے آگئے اوروزن سےمتعلق تبصروں کو نامناسب قرار دیتےہوئےکہا کہ گفتگو لباس اور اس کی فٹنگ تک محدود رہنی چاہیے۔
حریم فاروق ان دنوں فلم’مینگو جٹ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں،جس میں وہ فیصل قریشی کے مدِمقابل نظر آئیں گی، شمون عباسی بھی فلم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔




