چیلنجز سے لڑنے کے ذمہ دار آپس میں گتھم گتھا ہیں،خواجہ سعد رفیق

شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ جیت کون رہا ہے، حکومت یا اپوزیشن؟ بدقسمتی سے کوئی نہیں، ناانصافی، غربت، لاقانونیت اور انتشار بڑھ رہے ہیں۔

ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ چیلنجز سے لڑنے کے ذمہ دار آپس میں گتھم گتھا ہیں ۔ قوم کو نجات کون کب اور کیسے دلائے گا ؟ سعد رفیق نے سوالات اٹھائے کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق کیوں نہیں سیکھا جارہا ۔ لکھا قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے۔

سعد رفیق نے لکھا اہلِ دانش اور اہلِ درد آئین کی بالادستی اور قومی پرچم کی حرمت پر اکٹھے ہوں۔ آئین وقانون اور میرٹ کی حکمرانی ہی ہمیں منزل تک پہنچا سکتی ہے۔ سعد رفیق نے مکالمے انصاف اور شفاف حکمرانی سے تنازعات حل کرنے پر زور دیا۔

 


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے