فتح پور، لاڑکانہ میں شادی کی تقریب، ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

شیئر کریں

لاڑکانہ: لاڑکانہ میں شادی کی تقریب کے دوران مبینہ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کے باعث گھر میں کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دیر گئے لاڑکانہ کے کنگا تھانے کی حدود میں واقع گاؤں فتح پور میں شادی کی تقریب کے دوران مبینہ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے نوجوان فیاض ولد مظہر علی سولنگی شدید زخمی ہوگیا، جسے اس کے ورثاء نے تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ٹراما سینٹر منتقل کیا، جہاں نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ گاؤں فتح پور میں شادی کی تقریب جاری تھی، جہاں خوشی میں مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کی گئی، اس دوران اچانک گولی نوجوان فیاض سولنگی کو جا لگی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔

دوسری جانب متوفی نوجوان کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، جبکہ شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے