لاڑکانہ: لاڑکانہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی ریلی نکالی گئی،
یہ ریلی ڈائریکٹر پرائمری خلیل احمد مہر اور ڈی ای او پرائمری انیس الرحمان جلبانی کی ہدایات پر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول منور آباد، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ولید اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ماڈل کمیونٹی ولید کے مشترکہ تعاون سے “پڑھے گی سندھ تو بڑھے گی سندھ” کے عنوان کے تحت منعقد کی گئی،
ریلی میں ٹی ای او فیمیل منیر علی بھٹو، اکاؤنٹس آفیسر انیس عباسی، مختلف اسکولوں کی ہیڈمسٹریس سحرش بلوچ، ساجدہ کناسرو اور شمشاد خاتون سمیت اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی،
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے افسران اور اسکول انتظامیہ نے کہا کہ والدین اپنی بچیوں کو قریبی سرکاری اسکولوں میں داخل کروائیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم سے نہ صرف ایک فرد بلکہ پورے معاشرے میں بہتری آتی ہے، مزید کہا گیا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں طالبات کو مفت درسی کتب فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ داخلہ مہم کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ اپنی بچیوں کو تعلیم دلا کر قومی ذمہ داری پوری کریں۔

رپورٹ: نادر مائری


