مٹھی: مولانا راشد محمود سومرو، جنرل سیکریٹری جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ، نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چارسدہ واقعے کی شدید مذمت کی اور مولانا ادریس کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بار بار جنازے اٹھا کر تھک چکے ہیں۔

مٹھی: جے یو آئی کے صوبائی رھنما مولانا راشد محمود سومرو
مٹھی میں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ملک، اسلام اور آئین کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں علماء کرام نے دی ہیں۔ ان کے مطابق جب علماء کو اسمبلیوں میں جانے سے روکا جاتا ہے اور جب وہ شریعت و آئین کی بات کرتے ہیں تو ان پر حملے کیے جاتے ہیں۔
مولانا راشد سومرو نے اعلان کیا کہ مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر جمعہ کے روز ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوامی مینڈیٹ کے بجائے جعلی مینڈیٹ اور پیسے کے زور پر اقتدار میں آتے ہیں، جس کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔
او سی وی او: انہوں نے سندھ میں زمینوں، وسائل اور معدنیات کی فروخت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں، اسکولوں اور دیگر اداروں کی حالت خراب ہے، جبکہ منشیات، کرپشن اور بدعنوانی بڑھ رہی ہے۔

رپورٹ: نندلال لوہانہ


