گسٹا لاڑکانہ پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں جی ایم ابڑو گروپ کا بھٹائی پینل بلا مقابلہ منتخب

شیئر کریں

لاڑکانہ: لاڑکانہ میں گسٹا یونٹ گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاڑکانہ کے انتخابات میں جی ایم ابڑو کے حمایت یافتہ "بھٹائی پینل” کے تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے،

تفصیلات کے مطابق سال 2026ء سے 2028ء تک کے لیے ہونے والے انتخابی عمل کی نگرانی الیکشن کمیٹی تعلقہ لاڑکانہ کے چیئرمین نظام الدین بھٹی اور نادر علی عباسی نے کی،

تاہم مقررہ وقت تک کسی بھی مخالف پینل نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، جس کے باعث بھٹائی پینل کے امیدواروں میں صدر کے لیے دلداد علی چانڈیو، نائب صدر ظفر علی لغاری، جنرل سیکریٹری محمد عمر دایو، جوائنٹ سیکریٹری مجاہد حسین جروار جبکہ خزانچی و پریس سیکریٹری عبداللطیف عمرانی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے،

کامیابی پر اساتذہ نے نو منتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر چیئرمین الیکشن کمیٹی نظام الدین بھٹی نے کانفرنس ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مخالف پینل انتخابات میں حصہ لینا چاہتا تو مقررہ وقت میں اپنے کاغذات جمع کرا سکتا تھا، تاہم کسی کی جانب سے حصہ نہ لینے پر بھٹائی پینل کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران اساتذہ کی فلاح و بہبود، مسائل کے حل اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

رپورٹ نادر مائری


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے