مسلم لیگ کا 119واں یوم تاسیس 30 دسمبر کو منایا جائے گا
اسلام آباد: مسلم لیگ کا 119واں یوم تاسیس 30دسمبر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ن مسلم لیگ ف اور مسلم لیگ ق کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

ڈھاکہ مشرقی بنگال 30 دسمبر 1906 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے قیام کے بعد بانی قائدین دعامانگ رہے ہیں
انگریز تسلط کے خاتمے کے بعد آل انڈیا!نیشنل کانگریس قائم کی گئی جس کا مقصد مسلمانان ہند کو غلام بنانا تھا مسلمانوں نے اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے 1906ء میں ڈھاکہ کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ قائم کی گئی۔

آل انڈیا مسلم لیگ کے قیام کے بعد پہلے اجلاس عام کے موقع پر ہندوستان بھر کے مسلمان قائدین کا اجتماع
آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام30دسمبر1906ء وجود میں آیاجس کے ابتدائی قائدین میں نواب وقار الملک، نواب محسن الملک، نواب سلیم اللہ خان، مولانا محمد علی جوہر، مولانا ظفر علی خان اور دیگر شامل تھے۔

آل انڈیا مسلم لیگ کے غیرمعمولی اجلاس کے موقع پر مرکزی قائدین کے درمیان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ براجمان ہیں
قیام پاکستان کے بعد مسلم لیگ پاکستان میں بھی قائم رہی لیکن اس وقت پاکستان میں مسلم لیگ گروپوں میں بٹی ہوئی ہے اس وقت مسلم لیگ فنکشنل،مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن کے گروپ بنے ہوئے ہیں۔

قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی صدارت میں آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس کے موقع پر شریک قائدین مسلمانان ہندوستان
پاکستانیوں کی اکثریت قائد اعظم کی اصل وارث مسلم لیگ ن کو ہی سمجھتی ہے جس کی قیادت میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ہاتھوں میں ہے۔




