سانگھڑ: انٹر یونیورسٹی پنک اسپورٹس فیسٹیول 2025 شہید بینظیر آباد ڈویژن کا شاندار افتتاح.
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی تھے.فیمیل پلیئرز کی بھرپور شرکت۔ بیڈمنٹن اور ٹبیل ٹینس کے راؤنڈز میچز ہوئے*.
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر کی خصوصی ہدایت اور سیکریٹری منور علی مہیسر کی سرپرستی میں محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کی جانب سے منعقدہ اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس شہید بینظیر آباد کے زیرِ اہتمام انٹر یونیورسٹی پنک اسپورٹس فیسٹیول 2025 شہید بینظیر آباد ڈویژن کا شاندار افتتاح بلاول اسپورٹس کمپلیکس نواب شاہ میں ہوا*.

اس حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام ہوا۔ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی نے مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت کی*.
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہید بینظیر آباد عبدالرحیم راجپوت اور آفیشلز و پلئیرز نے مہمانِ خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا.تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا*.

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہید بینظیر آباد عبدالرحیم راجپوت نے مہمان خصوصی عبدالصمد نظامانی کو اجرک اور شیلڈ کے تحائف پیش کئے*.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب عبدالصمد نظامانی نے کہا کہ یہ امر بہت خوش آئند ہے کہ فی میل پلیئرز کے لئے انٹر یونیورسٹی کی سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کھیلوں کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں*.آج بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے راؤنڈ میچز ہوئے۔ دونوں گیمز کے فائنل ہفتہ کے روز کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچز قائد عوام یونیورسٹی نواب شاہ اور شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نواب شاہ کے مابین ہوں گے*.اسی طرح ہفتہ کے روز ایتھلیٹکس، ٹگ آف وار اور تھرو بال کے ایونٹس ہوں گے*.
اسپورٹس فیسٹیول میں محکمہ صحت کی میڈیکل کمیٹی، 1122 کی ریسکیو کمیٹی اور پولیس ڈپارٹمنٹ کی سیکیورٹی ٹیم بھرپور خدمات پیش کر رہی ہیں.
واضح رہے کہ پنک اسپورٹس فیسٹیول میں قائد عوام یونیورسٹی نواب شاہ، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نواب شاہ، پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ اور ویٹرنری یونیورسٹی سکرنڈ کی ٹیمز حصہ لے رہی ہیں*

رپورٹ وقار بھٹی


