کنری: کنری پریس کلب کے سالانہ انتخابات،سینئرصحافی اعجازمغل مسلسل تیسری بار صدرمنتخب،جاویدقادری نائب صدر،اقبال بھٹی جنرل سکریٹری منتخب ہوگئے،چیئرمین الیکشن کمیٹی نے منتخب عہدیداران کااعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق کنری پریس کلب کے سالانہ انتخابات سال برائے 2026کے سلسلے میں اہم اجلاس زیرصدرات الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سینئرصحافی محمد اقبال بھٹی کے منعقد ہوااجلاس میں تمام ممبران نے شرکت کی،

اجلاس میں شریک ممبران کی اکثریت رائے سے سال برائے2026کیلئے بہترین کارکردگی کی بنیاد پرسنیئرصحافی اعجازمغل کو مسلسل تیسری بار صدر منتخب کیاگیا جبکہ تحسین جاوید قادری کو نائب صدر،محمد اقبال بھٹی کو جنرل سکریٹری،سیدمحمودعلی شاہ کو جوائنٹ سکریٹری،انورحسین میمن کو پریس سکریٹری،فداحسین حیدری کو فنانس سکریٹری منتخب کیاگیا،جبکہ انجمن صحافیان کنری کیلئے محمد حسین کبہار کوصدر،قاضی محمدابراہیم کو نائب صدر،علی اختربھٹی کو جنرل سکریٹری،لوکمارشرماکو جوائنٹ سکریٹری،عظیم قادری کو پریس سکریٹری اورشبیرجان خاضخیلی کو فنانس سکریٹری منتخب کیا گیا تمام عہدیداران کاانتخاب ممبران کی اکثریت رائے سے عمل میں آیاا س موقع پرکنری پریس کلب کے نومنتخب صدراعجازمغل نے تمام عہدیداران و ممبران کاشکریہ اداکرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہاکہ وہ معاشرے سے ناانصافیوں وبرائیوں کے خاتمہ اورصحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اپنابھرپورکرداراداکرینگے، اجلاس میں شریک تمام ممبران کی جانب سے نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کی مالا پہناکرانکا خیر مقدم کیاگیااورمیٹھائی کھلاکرخوشی کااظہار کیاگیا۔

رپورٹ لو کمار


