وزیراعظم کے ڈیڑھ سالہ دورِ حکومت میں مجموعی طور پر 34 بیرون ملک دورے

شیئر کریں

اسلام آباد:۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ وزیراعظم نے اپنے ڈیڑھ سالہ دورِ حکومت میں مجموعی طور پر 34 جبکہ صدر مملکت نے اسی مدت کے دوران تین بیرونی دورے کیے۔

صدر اور وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں سے متعلق جاری حکومتی دستاویز کے مطابق مارچ 2024ءسے اکتوبر 2025ءتک وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک کے دورے کیے، جن میں سعودی عرب سرفہرست رہا وہ آٹھ مرتبہ سعودی مملکت گئے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے دو دو مرتبہ چین، امریکا اور مصر کے دورے بھی کیے۔

دیگر ممالک میں شرکت کے مقاصد عالمی کانفرنسز، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور اقتصادی تعاون کے منصوبوں پر بات چیت شامل تھی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسی عرصے میں تین غیر ملکی دورے کیے جن کا مقصد مختلف ممالک کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان دوروں کے نتائج، معاہدوں اور اخراجات کی تفصیلات جلد پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے