برطانیہ میں پہلی بار ڈبل ڈیکر ٹرینوں کا جلد آغاز

شیئر کریں

لندن: برطانیہ میں پہلی بارڈبل ڈیکر ٹرینوں کاجلد آغاز ہونے والا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق یورو اسٹار ٹرین کمپنی کی جانب سے ایک خوش آئند اعلان کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں پہلی بار ڈبل ڈیکر ٹرینوں کا جلد آغاز ہونے جا رہا ہے ، جس کے لیے پہلا بیڑا خریدا جا رہا ہے۔ مذکورہ ٹرین کے راستے کے لیے لندن سینٹ پینکراس تا پیرس اور برسلزسے ایمسٹرڈیم کے درمیان چینل ٹنل استعمال ہوں گے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں ٹرینوں کی تیاری کے لیے 17 لاکھ پاو¿نڈ کا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ یورو اسٹار کی جانب سے 30 ٹرینوں کے ابتدائی آرڈر کی تصدیق بھی ہوچکی ہے جبکہ مزید 20 کے لیے آپشن موجود ہے، مکمل طور پر اس برقی بیڑے کا نام یورو اسٹار سیلسٹیا رکھا جائے گا۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے