مس ورلڈ 2025 کا تاج تھائی حسینہ کے سر سج گیا

شیئر کریں

حیدرآباد:تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ اوپل سچاتا چوانگسری نے 72ویں مس ورلڈ 2025 کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ حسن کا بین الاقوامی مقابلہ بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد میں ہوا، جس میں دنیا بھر کی 108 حسیناؤں نے حصہ لیا، برطانوی حسینہ شارلٹ دستبردار ہو کر واپس انگلینڈ چل گئی تھیں، برطانوی حسینہ کے مطابق بھارت میں حسیناؤں سے طوائفوں جیسا سلوک کیا جا رہا تھا۔
تھائی حسینہ اوپل چوانگسری کو گزشتہ سال کی مس ورلڈ چیک ریپبلک کی کرسٹینا پشکوا نے تاج پہنایا۔ مقابلے کی پہلی رنر اپ ایتھوپیا کی ہاسٹ دیرجے ادامسو رہیں جبکہ پولینڈ کی ماجا کلائیڈا اور مارٹینیک کی اوریلی جوآچم بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے