کراچی:لانڈھی، قائدآباد اور ملیر میں24گھنٹوں کے دوران چوتھی بار زلزلہ

شیئر کریں

کراچی:شہرقائد کےمختلف علاقوں میں کل سے اب تک پانچ بار زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لانڈھی، قائد آباد، پورٹ قاسم اور ملیر کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے کی شدت تین اعشاریہ دو تھی۔ زلزلے کا مرکز قائدآباد کے قریب اور زیر زمین گہرائی دس کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے دس بج کر انتیس منٹ پر رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ شام سے اب تک چار مرتبہ زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔ زلزلے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور کام کی جگہوں سے باہر نکل آئے۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے