نیویارک: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا وفد جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ناپاک عزائم بے نقاب کرنے کےلیے نیویارک پہنچ گیا۔ وفد 2 جون تک نیویارک میں قیام اور مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا۔
بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، صدر جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے اراکین کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کرے گا۔
پاکستان کا وفد غیر وابستہ ممالک کی تنظیم کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گا، وفد نیویارک میں او آئی سی گروپ کو بھی بریفنگ دےگا۔
پاکستانی وفد 3 جون کو واشنگٹن پہنچے گا، اور وہاں 6 جون تک قیام کرے گا، واشنگٹن میں امریکی حکام اور تھنک ٹینک سے ملاقاتیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاک-بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت نے جارحیت کرنے کے باوجود اپنا پروپیگنڈا پھیلانے کی غرض سے ششی تھرور کی سربراہی میں ایک وفد امریکا بھیجا تھا، جس نے دیگر ممالک کے دورے بھی کرنے ہیں۔
بھارت کے جنگی عزائم بے نقاب کرنے کامشن، پاکستانی وفدنیویارک پہنچ گیا




