محکمہ بہبود آبادی عمرکوٹ میں بچے کی پیدائش پر وظائف میں غبن

شیئر کریں

ڈلیوری کے بعد خواتین کی مقررہ اجرت میں غبن کا الزام، محکمہ پاپولیشن عمرکوٹ پر سوالات

چھور: محکمہ پاپولیشن کی جانب سے ڈیلیوری کے بعد خواتین کے لیے مقرر کردہ اجرت کی تقسیم کے نظام پر ضلع عمرکوٹ میں سنگین سوالات نے جنم لیا ہے، ذرائع کے مطابق عمرکوٹ اور نیو چھور میں خواتین کے حقوق کی رقم میں بے ضابطگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نیا چھور میں علی اکبر لغاری اور اس کا کنٹریکٹ ڈرائیور مبینہ طور پر ڈلیوری خواتین کے پیسوں میں خورد برد میں ملوث ہیں جب کہ عمرکوٹ میں سابق افسران، کرنٹ اکاؤنٹنٹ اور دیگر مبینہ کرداروں کے ملوث ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے ڈی سی عمرکوٹ اور دیگر اعلیٰ حکام سے جلد از جلد ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے