ہائی اسکول مٹھی کی ہونہار طالبات کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد

شیئر کریں

مٹھی: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مٹھی ویسٹ میں پہلی ٹرم کے امتحانات کے نتائج کے اعلان، پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات کی تقسیم اور والدین و اساتذہ کی ملاقات کے حوالے سے ایک شاندار اور کامیاب پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں والدین نے شرکت کی۔

پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، جبکہ والدین کو اپنی بیٹیوں کی تعلیمی کارکردگی اور اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

یہ پروگرام ہیڈ مسٹریس جُسی گوسوامی کی قیادت اور اسکول کی پوری ٹیم کی مشترکہ محنت اور عزم کا مثبت نمونہ ہے۔ اسکول انتظامیہ کا مقصد ہے کہ طالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ مختلف سرگرمیوں، اعتماد، صلاحیتوں اور تخلیقی سوچ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں۔

پروگرام سے یہ پیغام بھی ملا کہ اگر والدین اسکول کے ساتھ مل کر اپنی بیٹیوں کی تعلیم میں تعاون کریں تو سرکاری اسکول بھی ترقی اور کامیابی کی شاندار مثالیں قائم کر سکتے ہیں۔ والدین کا تعاون، اساتذہ کی محنت اور طالبات کی کوشش ہی کامیابی کی حقیقی طاقت ہے۔

ہیڈ مسٹریس محترمہ جُسی گوسوامی نے مہمانوں کی آمد اور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں کی بہتر تعلیم اور تربیت کے لیے والدین اور اساتذہ کا مشترکہ تعاون انتہائی ضروری ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہر بیٹی کو معیاری تعلیم، بہتر تربیت اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے