پاکستان اور بھارت پر دباؤ ڈال کر جوہری تصادم کو روکا، امریکی صدر

شیئر کریں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنازع رکوایا۔ اس جوہری جنگ میں لاکھوں جانیں جاسکتی تھیں۔ پاکستان بھارت دونوں کو کہا لڑائی روکیں۔ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئےامریکی صدر نے کہا پاکستان اور بھارت پر بات چیت کے لیے دباؤ ڈالا۔ امریکا نے جنگ بندی میں بہت مدد کی۔ پاک بھارت تجارت میں مدد کےلئے بھی تیار ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے رہنما غیر متزلزل ہیں۔ دونوں ملکوں سے کہا تھا جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا۔ شروع میں سیز فائر کا کہا تھا تو دونوں فریق پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے