مکہ مکرمہ: ایام حج سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے3میٹراونچا کردیاگیا۔حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اوپررہے گا۔ غلاف کعبہ کواونچا کرنےکا مقصدحج کے ایام میں غلاف کعبہ کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہوتاہے۔واضح رہے کہ ماضی میں عازمین غلاف کعبہ کو چھونے کے ساتھ اس کے ٹکڑے تبرک کے طور پر کاٹ کر ساتھ لے جاتے تھے جس سے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا۔
ایام حج کی آمد، غلاف کعبہ کو زمین سے3 میٹراونچا کردیاگیا




