ملک کے سب سے بڑے کاروباری شہر کے اہم ترین تجارتی مراکز میں سیوریج کا نظام درہم برہم، تاجر و خریدار پریشان، کاروبار تباہ

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے صدر میں سیوریج نالے ابل پڑے۔ شہری شدید پریشانی کا شکار ہوگئے، نالوں کا پانی سڑکوں پر آنے سے راہگیروں اور ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ، اعلیٰ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل


کراچی : شہر قائد کے علاقے صدر میں سیوریج نالے ابل پڑے۔ شہری شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔ نالوں کا پانی سڑکوں پر آنے سے راہگیروں اور ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ مون سون کے زبردست اسپیل کے بعد سڑکوں سے بارش کا پانی ختم ہونے کے بعد صدر کے علاقے میں سیوریج نالے ابل پڑے۔

سیوریج لائنیں بند ہوجانے سے گٹر کا گندا پانی سڑکوں پر آگیا جس کی وجہ سے صدر کے علاقے لکی اسٹار معصوم شاہ کے مزار سے سراوان ہوٹل تک اور کلارک اسٹریٹ پر سی آئی اے سینٹر کے بعد سے اے کرسپو بیکری سے آگے والے روڈ پر نالے کا گندا پانی پھیل گیا۔ گندے پانی کی وجہ سے وہاں موجود دکاندار گاہک نہ آنے کی وجہ سے خریداری کرنے سے گریزاں ہیں جبکہ شہریوں کو گزرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں پانی سڑکوں پر آنے سے ٹریفک کی روانی میں بھی رکاوٹ پیش آرہی ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام بالخصوص وزیر بلدیات سندھ، میئر کراچی ودیگر سے اپیل کی ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور سیوریج لائنیں کھولی جائیں اور سڑکوں پر سے گندا پانی ہٹایا جائے۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے