میٹر خراب ہونے پر صارف ذمہ دار نہیں، اوسط بل چارج کرنے کی لیسکو کی اپیل خارج

شیئر کریں

وفاقی آئینی عدالت نے نجی لیبارٹری کو اوسط بنیاد پر بجلی کا بل چارج کرنے سے متعلق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اگر میٹر خراب تھا تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟ میٹر لیسکو کی ملکیت ہے اور صارف پر میٹر میں ردوبدل کا کوئی الزام بھی نہیں۔

لیسکو کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صارف کا فرنٹ اور بیک اپ، دونوں میٹر خراب تھے، اسی وجہ سے اوسط بلنگ کی گئی۔ اس پر لیبارٹری کے وکیل نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق بیک اپ میٹر خراب نہیں تھا۔

لیبارٹری کے وکیل نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ فرنٹ میٹر خراب ہونے کی صورت میں بیک اپ میٹر، فرنٹ میٹر کی جگہ کام کرنے لگتا ہے۔ عدالت نے لیسکو کی اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے