لانگ مارچ کی حکمت عملی پر پی ٹی آئی ارکان پھٹ پڑے، اختلافات سامنے آ گئے

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کی حکمت عملی پر اختلافات سامنے آ گئے، ذرائع کے مطابق ارکان نے سوال اٹھایا کہ پلان اے، بی، سی اور ڈی کی باتیں تو ہوئیں لیکن عملی منصوبہ بندی کہاں ہے؟

تفصیلات کے مطابق مشتکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین نے کہا کہ لانگ مارچ کی حکمت عملی نہیں بنی، ارکان کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا، ایک صوبے میں حکومت چلی گئی، پارٹی کا ردعمل کہاں ہے؟

اجلاس میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی جانب سے صوبائی قیادت پر برہمی کا اظہار کیا گیا اور احتجاجی حکمت عملی پر اختلافات بھی کھل کر سامنے آئے ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی میں مذاکرات یا احتجاج سے متعلق آئندہ لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی ، اجلاس میں تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ محمود خان اچکزئی سیاسی رابطوں اور مذاکرات میں کامیاب نہ ہو سکے۔

ارکان نے گورنر راج اور ایمرجنسی پر خاموشی نہیں بلکہ مؤثر ردعمل دینے کی تجویز دی ۔ پی ٹی آئی اجلاس میں اراکین سے رائے طلب کی گئی کہ حکومت سے مذاکرات جاری رکھیں یا احتجاج بڑھائیں؟


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے