عمران خان آج بھی بہت مقبول ہیں،نبیل گبول

شیئر کریں

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان مقبول رہنما ہیں، تاہم انہیں موجودہ مشکلات سے نکلنے کے لیے اپنے ساتھیوں کو سمجھانا ہوگا، جن کی وجہ سے وہ اس صورتحال میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے عمران خان کے ساتھ اپنی پرانی دوستی کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ 2002 سے ان کے ساتھ قومی اسمبلی میں رہے ہیں اور دونوں نے ایک ساتھ وقت گزارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھائوآتے رہتے ہیں، لیکن سیاسی اختلافات کے دوران ذاتی حملوں سے گریز کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی پر ذاتی حملہ نہیں کرتے اور سب کے ساتھ محبت اور دوستی سے پیش آنے کی کوشش کرتے ہیں۔

نبیل گبول نے مولانا فضل الرحمان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں مٹھائی کھلانا چاہتے ہیں اور مولانا ان کی بات کو غلط انداز میں نہ لیں، کیونکہ ان کا مقصد محبت بانٹنا ہے۔

عمران خان کے مستقبل سے متعلق سوال پر پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ اللہ کرے معاملات بہتر ہوجائیں۔

ان کے مطابق عمران خان بہت مقبول ہیں، لیکن اب ضروری ہے کہ مسائل حل ہوں اور وہ اپنے ساتھیوں کو سمجھائیں۔

سابق گلوکار جاوید احمد کی جانب سے تنقید کے بارے میں سوال پر نبیل گبول نے طنزیہ انداز اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ شاید جاوید احمد کو دوسری جماعتوں کے رہنماو ¿ں کو دیکھ کر سیاست میں اپنا موقع بنانے کا خیال آیا ہے۔ انہوں نے جاوید احمد کی گلوکاری اور آواز پر بھی تنقید کی۔

نبیل گبول نے مزید کہا کہ ایک وقت میں لوگ جاوید احمد کو سنتے تھے، تاہم اب ان کی مقبولیت پہلے جیسی نہیں رہی۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے