پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کا اجلاس طے ہو گیا، بیٹھک کل شام کو اسلام آباد میں ہوگی ۔ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی نے کل ملک گیر پرامن احتجاج کی کال بھی دی ہے ۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کو فون کرکے ملاقات کے وقت سے آگاہ کیا ۔ لیاقت بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، جس میں وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات طے ہوگی ۔ لیاقت بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات اوراحتجاج ساتھ چلیں گے تاکہ عوام کو ریلیف ملے، معاشی پہیہ بھی نہیں رکے گا ۔




