تشدد سے باقرانی کے معذور نوجوان کا بازو ٹوٹ گیا، انصاف کے لیے احتجاج

شیئر کریں

مبینہ تشدد سے باقرانی کے ذہنی معذور نوجوان کا بازو ٹوٹ گیا، انصاف کے لیے احتجاج

لاڑکانہ: لاڑکانہ میں باقرانی کے رہائشی ذہنی معذور نوجوان عمران شیخ نے جناح باغ چوک پر واقع قاضی پیٹرول پمپ کے ملازمین کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

اس موقع پر عمران شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ باقرانی کا رہائشی ہے اور لاڑکانہ شہر کے مختلف علاقوں سے بھیک مانگ کر اپنا پیٹ پالتا ہے۔

اس نے الزام لگایا کہ گزشتہ روز وہ بھیک مانگنے کے لیے جناح باغ چوک پر واقع قاضی پیٹرول پمپ پر گیا، جہاں ملازمین نے اسے دھکے دیے، تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈنڈوں سے مارا، جس کے نتیجے میں اس کا بازو ٹوٹ گیا۔

نوجوان کے مطابق اس نے واقعے کی شکایت موقع پر موجود پولیس اہلکاروں سے بھی کی، تاہم تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے اپیل کی کہ واقعے کا نوٹس لے کر مبینہ طور پر ملوث پیٹرول پمپ ملازمین کو گرفتار کیا جائے، مقدمہ درج کیا جائے اور اسے انصاف فراہم کیا جائے۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے