چاند بھٹو میں رہنما پیپلزپارٹی لاڑکانہ طالب حسین بھٹو کی جانب سے ممتاز شخصیات کے اعزاز میں تقریب

شیئر کریں

گاؤں چاند بھٹو میں پیپلز پارٹی رہنما طالب حسین بھٹو کی جانب سے تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

لاڑکانہ: تعلقہ سوبھو ڈیرو کے گاؤں چاند بھٹو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما طالب حسین بھٹو کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خدابخش خان انڑ، سینئر صحافی راجا خان گاڈھی، سابق ڈائریکٹر انفارمیشن لاڑکانہ درشن لعل، رستم علی بھٹو اور آصف راجا خان گاڈھی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے بعد شرکاء یونین کونسل سگیوں پہنچے، جہاں فقیر حسین بخش عرف بابل منگی اور غلام مصطفیٰ کھوکھر کی جانب سے دی گئی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جبکہ شرکاء کے درمیان سیاسی و سماجی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور باہمی روابط کو فروغ دینے کے حوالے سے ملاقاتیں بھی کی گئیں۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کی شرکت کو باہمی میل جول اور سماجی روابط کے حوالے سے اہم قرار دیا گیا۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے