اسلام آباد پر یلغار کی اجازت نہیں دی جائے گی؛ وفاقی وزیر داخلہ کا دو ٹوک مؤقف

شیئر کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع لانگ مارچ کے حوالے سے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد پر کسی بھی قسم کے دھاوے یا یلغار کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔

محسن نقوی نے خبردار کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 27 ستمبر کے حوالے سے واضح احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور اگر دوسری طرف سے فائرنگ کی گئی تو سکیورٹی ادارے خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ اس صورتحال کے پیش نظر پہلے سے آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ بعد میں کسی قسم کا کوئی گلہ نہ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح اور دوٹوک احکامات موجود ہیں، اور اگر کسی نے بھی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی تو سب سے پہلے توہین عدالت کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور اس کے بعد قانون شکنی کرنے والوں کو ہر ممکن طریقے سے روکا جائے گا۔

 


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے