بنسیدھر کی ڈاٹی، مٹھی میں پرائمری اسکول بنیادی سہولتوں کی شدید کمی کا شکار

شیئر کریں

مٹھی: مٹھی کے قریب گاؤں بنسیدھر کی ڈاڻي میں قائم پرائمری اسکول کئی بچوں کے لیے تعلیم حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ گاؤں کے معصوم طلبہ بہتر مستقبل کی امید کے ساتھ اسکول آتے ہیں، تاہم اسکول میں بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔
اسکول کے طلبہ کے لیے سب سے اہم ضرورت مکمل اسکول عمارت اور چار دیواری کی ہے، تاکہ بچوں کو محفوظ اور مناسب تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ موجودہ صورتحال میں اسکول کی عمارت، سکیورٹی اور دیگر بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔


اس کے علاوہ اسکول میں سولر سسٹم کی تنصیب بھی وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ بجلی کی عدم دستیابی اور بجلی کے مسائل کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ سولر سسٹم کی تنصیب سے اسکول میں روشنی اور بجلی کی بنیادی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں۔
طلبہ کے لیے واش روم، پینے کے صاف پانی کے ٹینک اور مناسب فرنیچر بھی فراہم کیا جائے۔ بالخصوص صاف پانی اور واش روم بچوں کی صحت اور اسکول میں حاضری کے لیے انتہائی ضروری سہولیات ہیں، جبکہ ڈیسک، بینچ اور دیگر ضروری فرنیچر کی فراہمی سے طلبہ کو بہتر اور آرام دہ ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ سندھ حکومت، محکمہ تعلیم، منتخب نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ بنسیدھر ڈاڻي کے پرائمری اسکول کا خصوصی نوٹس لیتے ہوئے اسکول کے لیے نئی اور مناسب عمارت، چار دیواری، سولر سسٹم، واش روم، پانی کے ٹینک اور ضروری فرنیچر فراہم کریں۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے