ملک میں زیر زمین صاف پانی کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کا انکشاف

شیئر کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے پاکستان میں زیر زمین صاف پانی کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کی نشاندہی کر دی۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بڑھتے وقت کے ساتھ سنگین چیلنج بنتا جا رہا ہے جس سے نمٹنے کیلیے پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں۔یہ بات انہوں نےز یر زمین آبی ذخائر کے تحفظ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔

اس موقع پر مصدق ملک نے ہدایت کی کہ شہری پانی کے بے دریغ استعمال اور آلودگی سے گریز کریں، بارش کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، اسلام آباد کے بڑے ڈیمز پانی ذخیرہ کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، ڈیم کے پانی کو آلودگی سے محفوظ بنانا ہوگا۔ پانی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح اور ریڈ لائن ہے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے