مٹھی: رات گئے پیش آنے والے روڈ حادثے میں زخمی ہونے والا دوسرا نوجوان بھی دم توڑ گیا۔ ڈیپلو کے گاؤں ارجک کے قریب پیش آنے والے حادثے میں زخمی لال خان کاکڑ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔
جبکہ حادثے کے وقت نوجوان جمال کاکڑ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔ دونوں متوفیان بھوئنریائی کے رہائشی تھے۔ حادثہ لانگ جیپ کی ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔

رپورٹ نندلال لوہانہ


