سکھر آرٹس کونسل اور اروڑ یونیورسٹی کے اشتراک سے 3 روزہ آرٹ نمائش کا آغاز

شیئر کریں

سکھر: ثقافت کھاتے سندھ کے زیر اہتمام سکھر آرٹس کونسل اور ویژول ڈپارٹمنٹ اروڑ یونیورسٹی روہڑی کے اشتراک سے تین روزہ "سکھر آرٹ نمائش” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
نمائش کا افتتاح اروڑ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زاہد حسین کھنڈ نے مسرت مرزا آرٹ گیلری میں کیا، جس کے بعد سینگار علی سلیم آڈیٹوریم میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں سکھر آرٹس کونسل کے صدر ممتاز بخاری، غلام اکبر سولنگی اور حبیب اللہ پھلوٹو سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی،

جبکہ تقریب کی نظامت میڈم اقصیٰ نے انجام دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ فنونِ لطیفہ کسی بھی معاشرے کی ثقافتی شناخت کا اہم حصہ ہوتے ہیں،

اور اس طرح کی نمائشیں نہ صرف فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں بلکہ نوجوان نسل میں آرٹ کے شعور کو بھی فروغ دیتی ہیں۔تین روزہ اس آرٹ نمائش میں سندھ کے قومی و بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں نے اپنی تخلیقات پیش کی ہیں۔ نمائش میں شامل نمایاں فنکاروں میں منصور زبیری، غلام اکبر سولنگی، مشتاق علی لاشاری، استاد سردار، ریاض رفیع، مس اقصیٰ احد بلوچ، عبدالخالق چنو، اشرف راہی، عبدالمجید منگی، برکت بھیو، منظور منگی، عبدالحسینین، کاشف منگی، راشد عباس اور فاطمہ عروج شامل ہیں۔نمائش میں پیش کی گئی پینٹنگز کو شہریوں، طلبہ و طالبات اور آرٹ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ تین روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں، جس سے شہر میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔منتظمین کے مطابق اس قسم کی تقریبات کا مقصد مقامی فنکاروں کو پلیٹ فارم فراہم کرنا اور سندھ کی ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا ہے، تاکہ نئی نسل کو اپنی روایات اور فنون سے روشناس کرایا جا سکے۔

رضوان لودھی


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے