تاجران تمباکو بازار سکھر کی دبئی لیس والے ثنا اللہ پنہور سے والد کے انتقال پر تعزیت

شیئر کریں

سکھر: انجمن تاجران تمباکو بازار کے صدر حاجی محمد رئیس قریشی جنرل سیکرٹری محمد اقبال کھوکر نائب صدر زبیر علی عباسی اقبال راجپوت محمد عمران قریشی اور دیگر نے دبئی لیس والے ثنا اللہ پنہور کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی۔

حاجی محمد رئیس قریشی نے مزید کہا کہ مرحوم نہایت شریف النفس، بااخلاق اور ملنسار انسان تھے جن کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں بازار کی تاجر برادری ثنا اللہ پنہور کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے۔

انجمن تاجران تمباکو بازار کے صدر حاجی محمد رئیس قریشی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب کرے۔

اس موقع پر دیگر عہدیداران اور تاجروں نے بھی ثنا اللہ پنہور سے اظہارِ تعزیت کیا ۔آخر میں اجتماعی دعا کی گئی جس میں مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی گئی۔

رضوان لودھی


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے