شکارپور: ایس ایس پی محمد کلیم کی صدارت ضلع بھر کے پولیس تھانوں کا اجلاس

شیئر کریں

شکارپور: ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم کی ضلع بھر کے تھانوں کے محرر اسٹاف کے ساتھ خصوصی میٹنگ

ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم کی زیر صدارت ضلع بھر کے تھانوں کے محرر اسٹاف کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا،

جس میں سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی، تھانوں کے ریکارڈ کی درستگی اور سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اہم ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تھانوں کے ریکارڈ کو مکمل طور پر اپ ڈیٹ اور درست رکھا جائے جبکہ پولیس نفری کی مؤثر تعیناتی داخلی و خارجی راستوں اور دیگر اہم مقامات پر یقینی بنائی جائے۔

ایس ایس پی شکارپور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر باجماعت نماز کے اوقات میں مناسب پولیس نفری تعینات کی جائے۔

بالخصوص شہادت یومِ حضرت علیؓ کے موقع پر کانٹی جنسی پلان کے تحت سخت سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے،

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عبادت گاہوں میں آنے والے افراد کی مکمل چیکنگ اور جسمانی تلاشی کے بعد ہی انہیں اندر جانے کی اجازت دی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایف آئی آر یا دیگر معاملات میں سائلین سے کسی قسم کی کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم کا کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد خوش اخلاقی، شفافیت اور قانون کی یکساں عملداری سے مضبوط ہوتا ہے، لہٰذا سخت لہجے، غیر مناسب رویے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہترین کارکردگی اور مثالی رویہ دکھانے والے محرر اسٹاف کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔

اجلاس میں ریڈر ٹو ایس ایس پی، شیٹ کلرک، ہیڈ کلرک اور دیگر متعلقہ عملہ بھی شریک تھا۔

رپورٹ وفاابڑو


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے