توازن حیات: رمضان کا آخری عشرہ، عید کی خوشیاں اور اعتدال کا پیغام – ڈاکٹر سائرہ بانو

شیئر کریں

رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے اندر ایک خاص نور، سکون اور روحانی گہرائی سمیٹے ہوتا ہے۔ یہ وہ لمحے ہیں جب انسان اپنی روح کی تطہیر کے ساتھ اپنے جسم کو بھی ایک نظم و ضبط کا عادی بنا چکا ہوتا ہے۔ پورا مہینہ روزہ دراصل صرف عبادت نہیں بلکہ جسمانی ریگولیشن کا بھی ایک فطری نظام ہے۔

روزے کے دوران معدہ سکڑتا ہے، نظامِ ہضم کو آرام ملتا ہے، جگر اپنی صفائی کا عمل بہتر انداز میں انجام دیتا ہے اور جسم کی میٹابولک رفتار متوازن ہو جاتی ہے۔ ایک ہومیوپیتھ کے طور پر میں اسے جسم کی “وائٹل فورس” کی ری الائنمنٹ کہتی ہوں — یعنی فطری قوتِ مدافعت کا بحال ہونا۔

مگر عید کا چاند نظر آتے ہی اکثر یہ توازن متاثر ہو جاتا ہے۔ میٹھے پکوان، مرغن غذائیں، ٹھنڈے مشروبات اور بے احتیاطی سے کھانے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ نتیجہ؟

بدہضمی، گیس، تیزابیت، اسہال، متلی یا شدید کمزوری۔

یہاں چند بنیادی ہومیوپیتھک ادویات رہنمائی فراہم کرتی ہیں:

Carbo Veg — اگر زیادہ کھانے کے بعد شدید اپھارہ، گیس، سانس میں گھٹن یا جسمانی کمزوری محسوس ہو تو یہ دوا نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔

Nux Vomica — مرغن، مصالحہ دار یا حد سے زیادہ کھانے کے بعد معدے میں جلن، قبض، چڑچڑاپن اور بے آرامی کی صورت میں مفید۔

China (Cinchona) — اگر جسم میں نقاہت، گیس اور فلوئیڈ لوس کے بعد کمزوری ہو تو معاون ثابت ہوتی ہے۔

Podophyllum — زیادہ میٹھا یا ثقیل غذا کے بعد ڈائریا کی صورت میں استعمال کی جاتی ہے۔

لیکن یاد رکھیں، دوا سہارا ہے — حل نہیں۔ اصل علاج اعتدال ہے۔
عید کی خوشیاں ضرور منائیں، مگر پلیٹ چھوٹی رکھیں، وقفہ رکھیں، اور پانی کا استعمال مناسب کریں۔

آپ سب کو عیدالفطر کی دلی مبارک باد — اللہ کرے یہ عید صحت، سکون اور توازن کے ساتھ ہمارے گھروں میں آئے۔

*صحت کے ہر مسئلے یا کسی علامت کے ظاہر ہونے پر، ہمیشہ مستند اور تجربہ کار معالج سے رجوع کریں تاکہ علاج مؤثر اور محفوظ ہو سکے۔

Dr Saira Bano
M.A, D.H.M.S, R.H.M.P, F.T.J. Diploma in Aesthetics

Dr. Saira Bano ایک معروف ہومیوپیتھک اور ہجامہ تھراپسٹ، ایستھیٹیشن، طبیبہ اور کروموپیتھ ہیں۔ وہ صحت، روحانیت اور متبادل طریقۂ علاج کے امتزاج پر مبنی شعور اجاگر کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
وہ President – Pakistan Preventive and Holistic Society (Women Wing) اور Vice President – SAARCGWI, Geneva, Switzerland کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، جبکہ Patron – Pakistan Association of the Deaf اور Board Member – Help International Welfare Trust بھی ہیں۔

Dr. Saira Bano ایک ایوارڈ یافتہ سماجی کارکن، مصنفہ، کالم نگار، آرٹسٹ، موٹیویشنل اسپیکر اور FM و ریڈیو ہوسٹ ہیں۔ صحتِ عامہ، خواتین کی فلاح، روحانی توازن اور قدرتی علاج ان کی تحریروں اور گفتگو کا خاص موضوع ہیں۔

 

 


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے