کراچی:کراچی میں بھی سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ مہم کے دوران پانچ سال کی عمر تک کے 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔ سال 2025 کی دوسری انسداد پولیو مہم یکم جون تک جاری رہے گی۔مہم میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے جن کی عمر پانچ سال تک ہیں ۔ڈی ایچ او ایسٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وقاص کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پولیو کے کیسز سب سے زیادہ سامنے آئے، ان کو کو کنٹرول کیا جائے اسلئے گھر گھر جاکر اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں ۔ والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کو انسداد پولیو مہم میں پولیو سے بچاؤکے قطرے لازمی پلوائے جائیں۔ سات روزہ مہم کے آخری دو روز کیچ اپ ڈیز کے طور پر منائے جائیں گے، جس میں ان بچوں کو ٹارگٹ کیا جائے گا جو پولیو سے بچاؤکے قطرے پینے سے رہ گئے ہیں۔
کراچی میں بھی 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز




